تلاوت قرآن سے پہلے اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم پڑھنا اکثر جمہور فقہاء اسلام رائے کے مطابق اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم پڑھنا سنت ہے۔بعض علماء کی رائے کے مطابق تلاوت قرآن سے پہلے اعوذ باللہ پڑھنا واجب یعنی فرض ہے قرآن پاک میں سورۃ النحل آیت نمبر 98 میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے
ترجمہ: ”جب تم قرآن پڑھو تو اللہ کی پناہ مانگو شیطان مردود سے”2. نماز میں ثناء کے بعد اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم پڑھنا سنت ہے3. نماز اور قرآن کے علاوہ اعوذ باللہ من شیطان الرجیم پڑھناحضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے جیسے حدیث پاک میں ہے کہ ایک بندے کو بہت زیادہ غصہ آ رہا تھا یہاں تک کہ اس کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں ایسے الفاظ جانتا ہوں اگر یہ بندہ پڑھ لے یا جس پر غصہ کر رہا ہے وہ پڑھ لے اس کا غصہ ختم ہوجائے گا تو صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ کون سے الفاظ ہیں آپ صلی اللہ علیہِ وسلم نے فرمایا ”اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم”۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات اور مختلف اوقات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شیطان سے اور شیطانی وسوسوں اور شر سے پناہ مانگی ہے اسی طرح شیطان اور اس کے شر سے انبیاء السلام نے پناہ مانگی ہے۔